کھیل
Time 28 دسمبر ، 2021

حارث رؤف اداکارہ مایا علی کے ڈراموں کے بھی شوقین

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اداکارہ مایا علی کے حوالے سے دلچسپی سوشل میڈیا صارفین خوب جانتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں مایا علی بے حد پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ڈنر پر بھی جانا چاہتے ہیں البتہ اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

اب گزشتہ روز کرکٹر نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ جیو ٹی وی سے نشر کیے جانے والا ڈرامہ 'جو بچھڑ گئے' دیکھ رہے ہیں، انہوں نے مایا اور وہاج علی کے سین کی ویڈیو پوسٹ کی۔

حارث کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو صارفین نے بھی دل کھول کر تبصرے کیے۔

کسی نے مایا علی کو مینشن کیا تو کوئی اس امید کا اظہار کرتا رہا کہ مستقبل میں دونوں کرکٹر کی خواہش کے مطابق ڈنر پر جائیں گے۔

کچھ دلچسپ تبصرے بھی ملاحظہ کیجیے:

فوٹو: اسکرین شاٹ/سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین شاٹ/سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین شاٹ/سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین شاٹ/سوشل میڈیا


مزید خبریں :