Time 28 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اشنا شاہ اور صبا فیصل معروف بھارتی ڈائریکٹر کے پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی

پراجیکٹ کی تصدیق صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی—فوٹو فائل
پراجیکٹ کی تصدیق صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی—فوٹو فائل

اداکارہ اشنا شاہ اور سینئر اداکارہ صبا فیصل جلد ہی بھارتی ڈائریکٹر انوراگ کیشپ کی ہدایتکاری میں بننے والے پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔

پراجیکٹ کی تصدیق صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔

انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں جس مقصد کے لیے یورپی ملک بیلاروس میں موجود ہوں اس کا آج پہلا دن ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں عظیم ڈائریکٹر کے ساتھ کام کررہی ہوں جسے مداح بہت جلد دیکھ سکیں گے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صبا فیصل کی پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں اداکارائیں انوراگ کیشپ کے ہمراہ گفتگو میں مصروف ہیں۔

 اشنا نے کیپشن میں لکھا کہ وہ سرحد پار اس شراکت داری اور اس ادارے سے سیکھنے کا اعزاز ملنے پر پرجوش ہیں۔

اداکاراؤں کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہیں جس کے بعد اشنا شاہ نے ایک اور معنی خیز اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ انوراگ کیشپ سے ٹپس لینے کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان کے ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کررہی ہوں، جب ایسا ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔

مزید خبریں :