Time 28 دسمبر ، 2021
پاکستان

سندھ میں رواں سال 7 ہزار سے زائد بچے نمونیہ سے زندگی کی بازی ہار گئے

سندھ میں رواں سال 7 ہزار سے زائد بچے نمونیہ سے زندگی کی بازی ہارگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جان کی بازی ہارنے والے تقریباً تمام بچوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں جبکہ 5 سال سے زائد عمر کے 46 بچے انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ نمونیہ سے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں 27 ہزار 136 بچے متاثر ہوئے ہیں، 5 سال سے زائد عمر کے 8 ہزار 534  بچے متاثر ہوئے ہیں جبکہ  متاثرین میں 40 فیصد شہری اور 60 فیصد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق یہ تمام بچے وہ ہیں جو طبی مراکز پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور رجسٹرڈ کیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ متاثر ہونے والے زیادہ تر بچوں کو نمونیہ کی ویکسین ہی نہیں لگی، سرکاری سطح پر پیدائش کے 6 ، 10 اور 14 ہفتے پر تین خوراکیں لگائی جاتی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین صحت کے مطابق بچوں میں اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیہ ہی ہے، نمونیہ کی علامات میں سانس کا تیز چلنا، بخار، متلی ، جسم پر نیلے دھبے، کھانسی شامل ہے۔

مزید خبریں :