Geo News
Geo News

Time 29 دسمبر ، 2021
پاکستان

گوجرانوالہ میں گداگر خاتون سے تین افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر تین ملزمان نے گداگر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق  واقعہ 17 دسمبر کو پیش آیا جس کی اطلاع متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز دی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایک ملزم فرار ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا ہے جس کی رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں سے ایک ملزم گول گپے فروخت کرتا ہے، ملزم نے زکوٰۃ دینے کے بہانے بلایا اور دیگر ساتھیوں کیساتھ زیادتی کی، ملزمان کے ڈر سے خاموش رہی، ان کے  ورثا صلح کیلئے مجبور کرتے رہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ملزم کی بھی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جب کہ عثمان بزدار نے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔