2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

اجرامِ فلکی کے ماہرین نے نئے سال کو لے کر کچھ ستاروں کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہیں__فوٹو فائل
اجرامِ فلکی کے ماہرین نے نئے سال کو لے کر کچھ ستاروں کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہیں__فوٹو فائل

نیا آنے والا سال ہر ایک کے لیے امید کی کرن ہوتا ہے اور لوگ خواہش مند ہوتے ہیں کہ نیا سال ان کے لیے سلامتی اور خوشیوں کا سال بنے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ اجرامِ فلکی کے ماہرین کے مطابق 2022 کون سے ستارے کے لیے کیسا ثابت ہوگا۔

برج حمل:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

حمل تمام برج میں پہلے نمبر پر آتا ہے جس سے تعلق رکھنے والے افراد یہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں اپنے کام کی انجام دہی کے لیے کیسے راہ ہموار کرنی ہے۔ 

سال کے آغاز میں چونکہ وینس اپنے مدار سے پیچھے ہٹے گا اس لیے آپ کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ اپنی زندگی میں بہتری کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن خود کو ناکام محسوس کریں گے۔

یہ وقت مئی تک برقرار رہے گا اور جیسے ہی وینس اپنی جگہ پر واپس لوٹے گا آپ کے مالی مسائل ختم ہوجائیں گے۔ اس کے بعد آپ کے اچھے دن شروع ہوں گے، جو کرنا چاہیں گے اس میں کامیابی ملنے کی توقع ہے۔

برج ثور:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

برج ثور والوں کے لیے 2022 خوش قسمتی کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سال آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آنے کے واضح امکانات ہیں۔ اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے آپ کو مسلسل محنت جاری رکھنی ہوگی۔

برج جوزا:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

جوزا کے حامل افراد کو سال کے آغاز میں تھوڑا محتاظ رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اپنے کام میں غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا ہر کام کو دھیان سے کریں۔ یہ سال آپ کو آپ کے اہلخانہ کے زیادہ قریب کرے گا۔

موسمِ گرما آپ کی ذاتی زندگی کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

برج سرطان:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

آپ لوگوں کو اس سال سب سے زیادہ اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، دوسروں کو خود پر فوقیت نہ دیں۔ آپ کے جذبات ہی آپ کی طاقت ہیں، یہ سال آپ کے لیے زیادہ پریشانی کا سال ثابت نہیں ہوگا البتہ آپ نے سمجھ داری کا مظاہرہ کیا تو آپ کے مالی حالات بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔

برج اسد:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

اسد کے لیے یہ سال بہترین ثابت ہوگا، یہ لوگ جس چیز کی خواہش کافی عرصے سے کررہے تھے انہیں اس سال ملنے کی امید ہے۔ ان کی زندگی کا یہ برس بہت سے نئے مواقع اور ترقیوں کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔

برج سنبلہ:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

یہ لوگ ہمیشہ دوسروں کے درد کا مرہم بنتے ہیں اس لیے کوشش کیجیے کہ اس سال اپنے جذبات کا خیال رکھیں اور انہیں قابو میں بھی رکھیں، خود پر دھیان دیں۔ 

اس سال امید کی جاسکتی ہے کہ آپ کو کسی قسم کا اچھا سرپرائز ملے۔

برج میزان:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

میزان کے افراد کے لیے یہ سال ایک خوش قسمت سال ہوگا لیکن اس کے لیے آپ کو اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ آپ کو زندگی میں کیا حاصل کرنا ہے۔ 

میزان کے رشتہ ازدواج میں منسلک جوڑوں کے تعلقات میں مزید بہتری آسکتی ہے جب کہ غیر شادی شدہ افراد کے لیے رشتہ آنے کا امکان ہے۔

برج عقرب:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

ہر معاملے میں ضرورت سے زیادہ شدت پسندی جہاں آپ کو فائدہ پہنچاتی رہی ہے وہیں یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ جہاں آپ لوگوں پر اپنی مثبت چھاپ چھوڑنے کے اہل ہیں وہیں بعض اوقات آپ دوسروں سے حسد کرتے ہیں اور اپنا کام نکالتے ہیں۔

2022 میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ صورتحال آپ کی چاہ کے مطابق ہو تو بلا وجہ کسی بحث یا لڑائی کا حصہ نہ بنیں۔

برج قوس:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

ماہرین کے مطابق برج قوس کے افراد کے لیے یہ سال ایک اچھا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ سال کے وسط میں کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ان سے جلد ہی چھٹکارا مل جائے گا۔

برج جدی:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

آپ لوگوں کی پیدائش قدرتی طور پر ایک رہنما کی حیثیت سے ہوتی ہے، زیادہ تر آپ کے فیصلے بھی درست ثابت ہوتے ہیں تاہم ضروری نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہی ہو۔ اس سال آپ کو تھوڑا محتاظ رہنے کی ضرورت ہے، اگر آپ نے سنبھل کر قدم رکھا تو 2022 آپ کے لیے ایک خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے۔

برج دلو:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

دلو سے تعلق رکھنے والے افراد تمام ستاروں میں سب سے زیادہ باغی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ لوگ ناانصافی کیخلاف لڑنا خوب جانتے ہیں۔

2022 میں آپ لوگوں کو ضرورت ہے کہ اپنے بارے میں زیادہ سوچیں، بجائے اس کے کہ دوسروں کی فکر آپ کو ستاتی رہے۔ آپ کو اپنی ذاتی زندگی پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہوگی۔ 

یہ سال آپ کے لیے محبت اور مالی لحاظ سے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

برج حوت:

2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

بلاشبہ آپ لوگ ذرا جذباتی قسم کے افراد ہیں، یہ انداز آپ لوگوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ 

2022 میں امید ہے کہ آپ اپنی پریشانیوں پر قابو پالیں گے اور مشکلات کے حل کے لیے خوب کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :