29 دسمبر ، 2021
بھارت کی ریاست راجستھان کے رانتھمبورے نیشنل پارک میں برق رفتار شیرنی کی کتے پر حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانتھمبورے نیشنل پارک میں سیاحوں کو گاڑیاں سیر کرا رہی تھیں کہ اچانک گاڑیوں کے درمیان سے شیرنی نے کتے پر حملہ کردیا۔
یہ منظر وہاں موجود ایک سیاح کے کیمرے میں فلم بند ہوگیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
نیشنل پارک انتظامیہ نے بھی واقعے کی ویڈیو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کتے پر حملہ 27 دسمبر کو زون 1 میں ہوا۔
انتظامیہ کی جانب سے شیرنی کو سلطانہ کا نام دیا گیا ہے اور اسی نے کتے پر حملہ کیا۔ نیشنل پارک انتظامیہ کے مطابق شیرنی کے حملے میں کتا ہلاک ہوگیا۔