Time 29 دسمبر ، 2021
پاکستان

مطلب بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، شہباز گل کا ردعمل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

منظور وسان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے وزیراعظم بنیں گے اور اس کے بعد دلہا بنیں گے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی اور ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق پیش گوئی کی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی شادی 2022 یا 2023 میں ہو گی اور بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، اب عمران خان کو اقتدار نہیں ملے گا۔

منظور وسان کے بیان کے جواب میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول کا وزیراعظم بننے کے بعد شادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ شادی بلاول کا ذاتی معاملہ ہے لیکن ان کے ترجمان نے آج اس کا اعلان کیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔

مزید خبریں :