ویڈیو: اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی مایوں میں مہمانوں کو خود چائے پیش کی

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مایوں کی تقریب سے لی گئی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں انہیں زرد لباس میں پھولوں کا زیور پہنے دیکھا جاسکتا ہے/ ویڈیو اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مایوں کی تقریب سے لی گئی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں انہیں زرد لباس میں پھولوں کا زیور پہنے دیکھا جاسکتا ہے/ ویڈیو اسکرین گریب

اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مایوں کی تقریب سے لی گئی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں انہیں زرد لباس میں پھولوں کا زیور پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی مایوں کی تقریب کی ایک  ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خود مہمانوں کو چائے پیش کررہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں اداکارہ کو دیگر اداکاروں کے ہمراہ ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے بات پکی سمیت شادی کے کارڈ کی بھی تصاویر شیئر کی جاچکی ہیں تاہم انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

تاہم انسٹاگرام پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

مزید خبریں :