انسانی شکل سے مشابہ بکری کے بچے کی پیدائش، تصویر وائرل

واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں بکری کا بچہ صرف دو ٹانگوں کےساتھ بغیر دم کے پیدا ہوا: میڈیا رپورٹس/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں بکری کا بچہ صرف دو ٹانگوں کےساتھ بغیر دم کے پیدا ہوا: میڈیا رپورٹس/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت میں اپنی نوعیت کا عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والے بکری کے بچے کی پیدائش نے سب کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسام کے گاؤں گنگاپور میں شنکر داس نامی شخص کے گھر پیش آیا جہاں اس کی بکری نے انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والے بچے کو جنم دیا جس کی آنکھیں، ناک اور منہ کے خدوخال انسانی شکل سے ملتے جلتے ہیں تاہم اس بچے کے کان بکری کی طرح ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بکری کا بچہ صرف دو ٹانگوں کے ساتھ اور بغیر دم کے پیدا ہوا ہے۔

بکری کے مالک کا کہنا تھا کہ اس کی بکری نے دو بچے دیے جن میں سے ایک بچہ صحت مند اور دوسرا عجیب وغریب ساخت کے ساتھ پیدا ہوا۔

عجیب و غریب ساخت والے بچے کی پیدائش پر بکری کے مالک کے ہاں بچے کو دیکھنے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

مزید خبریں :