Time 31 دسمبر ، 2021
پاکستان

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اسپتال میں زیر علاج، حالت تسلی بخش قرار

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی اسپتال منتقلی کی اطلاع دی گئی تھی/ فائل فوٹو
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی اسپتال منتقلی کی اطلاع دی گئی تھی/ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت  کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی اسپتال منتقلی کی اطلاع دی گئی تھی۔

گزشتہ روز عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کو  تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکرٹری فوزیہ صدیقی نے بھی  عامر لیاقت کی اسپتال سے لی گئی تصویر ٹوئٹ کی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔

تاہم اب عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ان کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کی حالت خطرے سے باہر ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اسپتال پہنچنے والے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ رکن قومی اسمبلی کو کس مرض میں مبتلا ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :