کاروبار
Time 01 جنوری ، 2022

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بھاؤ کیا رہا؟

10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے اضافے سے 108196 روپے ہے— فوٹو:فائل
10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے اضافے سے 108196 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے اضافے سے 108196 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1830 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :