پاکستان
Time 01 جنوری ، 2022

مری میں سال نو کا جشن منانےکیلئے سیاحوں کا سیلاب اُمڈ آیا

سیاحوں نے نیا سال اور  ویک اینڈ انجوائےکرنےکے لیے ملکہ کوہسار مری کا رُخ کرلیا۔

سال نو کے موقع پر مری کی سڑکوں اور ہوٹلوں میں رش لگ گیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

سٹی ٹریفک آفیسرکے مطابق نیو ایئرنائٹ پر 55 ہزار کے قریب گاڑیاں مری میں داخل ہوئی ہیں۔

سٹی ٹریفک آفیسرکا کہنا ہےکہ ٹریفک کی روانی کے لیے مری میں مزید نفری لگائی گئی ہے، سیاح احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور صبر وتحمل سےکام لیں۔

اس موقع پر مری میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی  گئی، سیاحوں کی شکایات پر متعدد ہوٹل سِیل کردیےگئے اورکئی ہوٹلوں پر جرمانے عائد کیےگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے مال روڈ، جھیکا گلی، ویوفورتھ روڈ، جی پی او چوک، لوئر ٹوپا اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کی آمد پر مری میں صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کیےگئے تھے۔

مزید خبریں :