Geo News
Geo News

Time 02 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اداکار معمر رانا کی بیٹی کی منگنی، شوبز ستاروں کی شرکت

پاکستان کے مشہور اداکار اور ہدایت کار معمر رانا کی بڑی بیٹی ریا کی منگنی ہوگئی۔

منگنی کی تقریب اتوار کے روز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں اداکارہ ریما، صاحبہ، صائمہ،  شان، جان ریمبو، سعود اور جویریہ سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے  جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 اداکارہ ریما، جنہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ منگنی کی تقریب میں شرکت کی انہوں نے ایونٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں۔

اداکار ریما اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب کی تقریب میں شرکت —فوٹو: ریما خان انسٹا گرام
اداکار ریما اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب کی تقریب میں شرکت —فوٹو: ریما خان انسٹا گرام 
گلوگار وارث بیگ اور کرکٹر سلمان بٹ نے بھی منگنی کی تقریب میں شرکت کی —فوٹو: ریما خان انسٹا گرام
گلوگار وارث بیگ اور کرکٹر سلمان بٹ نے بھی منگنی کی تقریب میں شرکت کی —فوٹو: ریما خان انسٹا گرام 

واضح رہے کہ معمر رانا 2 بیٹیوں (ریا اور رانیہ) کے والد ہیں۔