دنیا
Time 03 جنوری ، 2022

طالبان نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرنے کی ویڈیو جاری کردی

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے افغان فضائیہ کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

طالبان کی افغان حکومت کے ترجمانوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

طالبان حکام کے مطابق افغان صوبے قندھار کے ضلع میوند میں کئی مسافر سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے جنہیں بچانے کیلئے افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کیا۔

حکام نے بتایا کہ کئی مسافر سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جنہیں کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ریسکیو آپریشن کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو ریسکیو کررہا ہے۔

مزید خبریں :