Time 04 جنوری ، 2022
پاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 630 افراد متاثر، 2 اموات بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اضافہ ہونے لگا ہے اور مزید 630 افراد میں عالمی وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44198 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 630 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 2 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28945 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 97ہزار 865 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 187 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 355 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :