Geo News
Geo News

Time 04 جنوری ، 2022
دنیا

65 دن کورونا کے باعث کوما میں رہنے والی خاتون صحتیاب

نئی زندگی پانےکے بعد اینڈریا نے شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانےکی اپیل کی ہے:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 نئی زندگی پانےکے بعد اینڈریا نے شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانےکی اپیل کی ہے:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

امریکا میں کوروناکی مریضہ 65 دن کوما میں رہنےکے بعد صحتیاب ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق اینڈریاآریاگا بورگس کورونا ویکسی نیشن کی مخالف تھی اور ویکسین نہ لگوانے پر گزشتہ سال مئی میں کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

تاہم اب نئی زندگی پانےکے بعد اینڈریا نے شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانےکی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والی  اینڈریا کا کہنا تھا کہ میں صحت مندتھی، دل اورپھیپھڑوں کاکوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ساڑھے 4 ماہ اسپتال میں گزارے اور  65 دن کوما میں رہی۔

ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ میرے بچنےکا امکان صرف 5 فیصد ہے لیکن میں صحتیاب ہوگئی۔

اینڈریا کے مطابق ان کا  وزن 35 پونڈ گرگیا ہے، وہ چل بھی نہیں سکتی تھیں اور وہیل چیئرپر گھر آئی تھیں۔