05 جنوری ، 2022
وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں چھوڑا گیا۔
ہکلہ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ آج کے مقابلے میں 2013 میں سڑکوں کی تعمیر پر دُگنا پیسہ خرچ کیا گیا، اگر پیسہ چوری نہ ہوتا تو زیادہ سڑکیں بن سکتی تھیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں چھوڑا گیا،کم از کم ایک ہزار ارب روپیہ لوگوں کی جیبوں میں گیا، سوچا کیسز نیب میں دے دیں لیکن انہوں نے کام ایسا کیا کہ اگر عدالت جائیں گے تو یہ کہیں گے کہ تمام ضابطوں اور طریقہ کار پر عمل کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے 2013 کے مقابلے میں دگنی لیکن نصف قیمت پر سڑکیں بنائیں۔