پاکستان
Time 05 جنوری ، 2022

’مری میں لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل، سیاحت میں اضافہ عوام کی خوشحالی ظاہر کرتا ہے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے اور اس سال 100 بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا۔

خیال رہے کہ ملکہ کوہسار مری سیاحتی مقام ہے جہاں بڑی تعداد میں ملکی سیاح آتے ہیں۔

مزید خبریں :