ویڈیو : خاتون نے بالوں سے بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

انسٹاگرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے تصدیق شدہ پیج پر آشا رانی نامی خاتون کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے : ویڈیو اسکرین گریب
انسٹاگرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے تصدیق شدہ پیج پر آشا رانی نامی خاتون کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے : ویڈیو اسکرین گریب

عالمی ریکارڈ بنانے کے شوقین افراد کچھ بھی کر گزرنے کی جستجو رکھتے ہیں اور ایسا ہی عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش مند ایک بھارتی خاتون نے کیا جنہیں دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔

انسٹاگرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے تصدیق شدہ پیج پر آشا رانی نامی خاتون کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خاتون کو اپنے بالوں سے بھاری بھرکم بس کو کھینچے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والے ’لو شو ڈائی ریکارڈ‘ کا ایک کلپ ہے جس میں آشا رانی نے 12ہزار 216کلو گرام کی بھاری بھر کم گاڑی کو کھینچ کر ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے بلاگ کے مطابق یہ کارنامہ آشا نامی خاتون نے 2016 میں انجام دیا تھا جب کہ یہ ویڈیو حال ہی میں ان کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کارنامے کے  دوران آشا نے بنا ڈگمگائے اور نہ رکتے ہوئے بالوں سے گاڑی کو کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

مزید خبریں :