دنیا
Time 07 جنوری ، 2022

بھارت کے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ نے خاتون کے بال کاٹنے کے دوران سر پر تھوک دیا

بھارت کے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے خاتون کے بال کاٹنے کے دوران ان کےسر پر تھوک دیا  —فوٹو: ٹوئٹر
بھارت کے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے خاتون کے بال کاٹنے کے دوران ان کےسر پر تھوک دیا  —فوٹو: ٹوئٹر 

 بھارت کے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے خاتون کے بال کاٹنے کے دوران ان کےسر پر تھوک دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو  ٹرینڈ کی جس میں جاوید حبیب خاتون کے بال کاٹنےکے دوران ان کے سر پر تھوکتے ہوئے نظر آئے۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی  ویڈیو اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک تربیتی سیمینار کے دوران ریکارڈ کی گئی جس میں ہیئر اسٹائلسٹ جاوید حبیب کا خاتون کے بال کاٹتے ہوئے کہنا تھا کہ 'دیکھو بال گندے ہیں،کیونکہ شیمپو نہیں کیا،  دھیان سے سنو اگر پانی کی کمی ہو تو  تو یہ کہہ کر جاوید نے خاتون کے سر پر تھوک دیا اور کہا کہ اس میں بہت جان ہے'۔

جاوید کے اس عمل پر سیمینار میں موجود خواتین نے تالیاں تو بجائیں لیکن بال کٹوانے والی خاتون بظاہر غصے میں تھیں۔

جاوید حبیب کی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت پوجا گپتا کے نام سے ہوئی جنہوں نے  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈکرتے ہوئے کہاکہ جاوید حبیب کی جانب سے بال کاٹنے کیلئے پانی نہ ہونے کی صورت میں تھوک کے استعمال کی ترغیب کے بعد وہ کبھی  ان سے بال کٹوانے نہیں جائیں گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی ہیئر اسٹائلسٹ کے اس عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :