07 جنوری ، 2022
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا جس سے شہر میں مزید بارش کا امکان کم ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران مطلع صاف اورکبھی جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شمال مشرق سے چلنےوالی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔