کھیل
Time 07 جنوری ، 2022

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویمنز ورلڈ کپ کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے— فوٹو:فائل
ویمنز ورلڈ کپ کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے— فوٹو:فائل

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کیلئے لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ان کی کراچی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ہیڈ کوچ اب آئندہ ہفتے کراچی پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔

ویمنز ورلڈ کپ کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔

مزید خبریں :