Geo News
Geo News

Time 07 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیاں ہونگی، محکمہ بلدیات سندھ کا نوٹیفکیشن

ڈسڑکٹ کونسلز، ٹاؤن کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
ڈسڑکٹ کونسلز، ٹاؤن کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیاتی کونسلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈسڑکٹ کونسلز، ٹاؤن کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیاں ہونگی۔

محکمہ بلدیات گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 26 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع جنوبی میں صدر اور لیاری جبکہ 26 یونین کمیٹیز پر ہی مشتمل ضلع غربی اورنگی، مومن آباد اور منگھوپیر ٹاؤن پر مشتمل ہو گا۔ 

37 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع کورنگی میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی ٹاؤن جبکہ 30 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع ملیر میں گڈاپ، ملیر اور ابراہیم حیدری ٹاؤں ہونگے۔

کراچی کی 45 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع وسطی میں نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آبا د اور گلبرگ ٹاؤنز بنائے گئے ہیں۔

کراچی کی 26 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع کیماڑی میں بلدیہ، ماڑی پور اور بریرو میربحر ٹاؤنز پر مشتمل ہو گا جبکہ کراچی کی 43 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع شرقی میں چنیسر ٹاؤن، گلشن ٹاؤن، سہراب گوٹھ، صفورا اور جناح ٹاؤن بنائے گئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ سندھ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی میونسپل کارپوریشنز ، ٹاؤنز اور یونین کمیٹیز کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔