07 جنوری ، 2022
ڈائریکٹر پی ٹی وی اسپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس کو کسی کے ساتھ شراکت داری کے لیے ٹینڈر دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک میڈیا انٹرویو میں ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا یہ نجی طور پر چلایا جانے والا کاروبار ہے ، اس لیے پی ٹی وی اسپورٹس کو پیپرا قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے لیے تمام طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے۔
ادھر پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کے لیے پی ٹی وی اور اے آر وائی جوائنٹ وینچر کیخلاف کیس میں عدالتی حکم کے باوجود ڈیل کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد سوال اُٹھ گیا کہ پی ٹی وی ڈيل کی تفصیل کیوں نہیں دے رہا؟
کیا پی ٹی وی کسی غیر قانونی سرگرمی کو چھپانا چاہتا ہے؟ اس حوالے سے جیو سپر کے وکیل بہزاد حیدر کا کہنا ہے کہ آخری سماعت میں پی ٹی وی نے اپنے جواب کے ساتھ بِڈنگ پراسس کے حوالے سے کوئی دستاویز جمع نہيں کروائی ، کیس کی اگلی سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔