پاکستان
Time 08 جنوری ، 2022

نشہ آور انجیکشن دیکر مریضوں کو لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار

ملزمہ اس سے قبل بھی جعلی نرس بن کر ایک خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگا کر سونے کی بالیاں چوری کرچکی ہے: پولیس/ فائل فوٹو
ملزمہ اس سے قبل بھی جعلی نرس بن کر ایک خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگا کر سونے کی بالیاں چوری کرچکی ہے: پولیس/ فائل فوٹو

سکھر کے سول اسپتال میں جعلی نرس بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو اسپتال انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

پولیس کے مطابق سکھر سول اسپتال انتظامیہ نے ملزمہ کو اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل تھی اس دوران ملزمہ نے اسے انجیکشن لگا کر لوٹنے کی کوشش کی جو اسپتال انتظامیہ نے ناکام بنادی۔ 

پولیس کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی جعلی نرس بن کر ایک خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگا کر سونے کی بالیاں چوری کرچکی ہے،  ملزمہ کے قبضے سے نشہ آور انجیکشن اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :