پاکستان
Time 08 جنوری ، 2022

سانحہ مری کے دل دہلا دینے والے مناظر

ٹوئٹر پر اس المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا__فوٹو: ٹوئٹر
ٹوئٹر پر اس المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا__فوٹو: ٹوئٹر

مری سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلیات اور کشمیر میں مسلسل ہونے والی برفباری سے سیاح شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا جارہا ہے جب کہ  موسم کی شدید صورتحال کے سبب مری میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں جن میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوئی ہیں۔

مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہر سے متعدد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آرہے ہیں جس میں کوئی گاڑیوں میں پھنسے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کررہا ہے تو کہیں گاڑیاں کئی فٹ برف کے نیچے دھنسی ہوئی دکھائی دیں۔


دوسری جانب پاک فوج نے بھی مری میں ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستےٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے۔

سانحہ مری کے دل دہلا دینے والے مناظر
سانحہ مری کے دل دہلا دینے والے مناظر


مزید خبریں :