08 جنوری ، 2022
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے مری سانحے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟
ان کا کہنا تھاکہ حکومت میں جو لوگ سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی قابل مذمت ہے جبکہ متاثرین کی امداد میں فوج، مقامی شہریوں اورہوٹلوں کا کردار قابل تعریف ہے۔