دنیا
Time 09 جنوری ، 2022

سعودی عرب میں نشہ آور مادہ فروخت کرنے کے الزام میں 7 پاکستانی گرفتار

گرفتار ملزمان سے 20 کلو گرام سے زائد نشہ آور مادہ برآمد ہوا: محکمہ انسداد منشیات سعودی عرب۔ فوٹو: فائل
 گرفتار ملزمان سے 20 کلو گرام سے زائد نشہ آور مادہ برآمد ہوا: محکمہ انسداد منشیات سعودی عرب۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں نشہ آور مادہ فروخت کرنے کے الزام میں 7 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی عرب کی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق گرفتار ملزمان سے 20 کلو گرام سے زائد نشہ آور مادہ برآمد ہوا۔

ترجمان محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 6 کے پاس اقامہ اور ایک وزٹ ویزا رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو مقدمہ درج کرکے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :