کھیل
Time 09 جنوری ، 2022

شاہین یا حسن؟ فہیم اشرف کا انتخاب کون؟

حال ہی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حسن علی سے اپنی گہری دوستی پر گفتگو کی۔ فوٹوفائل
حال ہی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حسن علی سے اپنی گہری دوستی پر گفتگو کی۔ فوٹوفائل

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنے سارے ووٹ فاسٹ بولر حسن علی کو دے دیے۔

حال ہی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فہیم اشرف نے حسن علی سے اپنی گہری دوستی پر گفتگو کی۔

دوران پریس فہیم اشرف سے صحافی نے سوال کیا کہ بہترین کھلاڑیوں میں  ٹیسٹ کے کھلاڑی عابد علی، فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ہوں تو آپ کس کا انتخاب کریں گے۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا تھا ویسے تو چاروں کھلاڑی میرے دوست ہیں اور مجھے اجازت دی جائے تو میں چاروں کو بہترین کھلاڑی ایوارڈ سے نوازوں لیکن اگر چاروں میں سے صرف ایک کا انتخاب کرنا ہوں تو میں اپنے سب سے اچھے دوست کو ایوارڈ کے لیے منتخب کروں گا۔

 پاکستانی کھلاڑی کے مطابق اگرچہ شاہین اور عابد نے بہترین پرفارمنس دی ہے لیکن حسن کی پرفارمنس کا بھی سب کو پتا ہے اس لیے میں اپنا ووٹ حسن کو ہی دوں گا۔

فہیم اشرف نے مزید بتایا کہ پریکٹس کے دوران بھی اگر حسن کی بال پر کوئی کھلاڑی آؤٹ نا ہو نا میں تب بھی آؤٹ دے دیتا ہوں۔

مزید خبریں :