پاکستان
Time 09 جنوری ، 2022

مری کو ضلع کا درجہ دینے اور روڈ اسٹرکچر بہتر بنانے کا فیصلہ

گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو:فائل
گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فوری طور پر ایس پی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو مری میں تعینات کیا جائے گا۔

اجلاس میں مری کا روڈ اسٹرکچر بہتر بنانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مری کی بڑی سڑکوں کے ساتھ چھوٹی لنک روڈ فوری بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا۔

سانحہ مری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

مزید خبریں :