Geo News
Geo News

Time 10 جنوری ، 2022
پاکستان

کلہاڑی سے بینک کی اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف نجی بینک کے منیجر کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے: پولیس۔ فوٹو: فائل
ملزم کے خلاف نجی بینک کے منیجر کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے: پولیس۔ فوٹو: فائل

قصورکے علاقے مصطفی آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کلہاڑی کے ذریعے نجی بینک کی اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانا مصطفی آباد پولیس نے 15 پر کال موصول ہونے پر بروقت کارروائی کی اور کلہاڑی کے وار کر کے نجی بینک کی اے ٹی ایم کو توڑ کر لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نشےکا عادی ہے اور منشیات بھی فروخت کرتا ہے، ملزم کے خلاف نجی بینک کے منیجر کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔