پریتی نے ہریتھک کے ہمراہ حیران کن پرانی تصویر معذرت کیساتھ شیئر کردی

پریتی زنٹا اور ہریتھک روشن نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور وہ اچھے دوست بھی سمجھے جاتے ہیں— فوٹو:فائل
پریتی زنٹا اور ہریتھک روشن نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور وہ اچھے دوست بھی سمجھے جاتے ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ساتھی اداکار ہریتھک روشن کی سالگرہ پر ایک پرانی حیران کن تصویر شیئر کردی۔

پریتی زنٹا اور ہریتھک روشن نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور وہ اچھے دوست بھی سمجھے جاتے ہیں۔

ہریتھک روشن کی آج 48 ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر دنیا بھر سے ان کے مداح مبارکباد اور تہنیتی پیغامات ارسال کر رہے ہیں۔

اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی ہریتھک کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے لیکن انہوں نے پرانی حیران کن تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لکشیا’ کے سیٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہریتھک کے ساتھ کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہریتھک روشن کے سر کے بال کھڑے ہیں اور اداکارہ مسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر معذرت کے ساتھ شیئر کررہی ہوں کیونکہ اسے دیکھ کر ہمیشہ مسکراتی ہوں اور ہمارا پرانا وقت یاد آتا ہے۔

مزید خبریں :