Time 11 جنوری ، 2022
دنیا

جہیز کیلئے بہو کو ہراساں کرنے والی ساس کو تین ماہ قید کی سزا

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ ساس کی جانب سے بہو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے معاملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا/ فائل فوٹو
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ ساس کی جانب سے بہو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے معاملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا/ فائل فوٹو

بھارتی سپریم کورٹ نے جہیز کے معاملے پر بہو کو ہراساں کرنے والی ساس کو سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ساس کی جانب سے بہو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے معاملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں خاتون کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے سے متعلق قوانین کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بہو کو جہیز کے لیے ہراساں کیا جس کے بعد بہو نے مبینہ طور پر تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

عدالت نے 64 سالہ خاتون کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 ماہ قید کی سزا سنادی۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ایک عورت کا بہو پر کسی چیز کے لیے ظلم کرنا انتہائی سنگین جرم ہے اور جب عورت ایک عورت کا تحفظ نہیں کرتی تو اس کے بعد صورتحال خراب ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اب خاتون کو تین ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گے۔

مزید خبریں :