11 جنوری ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہے ہیں۔
ایک بیان میں سانحہ مری پر اپنی پارٹی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئےاحمد جوادکا کہنا تھا کہ درباری کاربن مونو آکسائیڈکی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اورپھر موت تک لے جاتے ہیں، بنی گالا سوتا رہا اور عوام سردی سے مرتے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہےکہ تاریخ گواہ رہےگی کہ میں عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوا۔
احمد جوادکا کہنا تھا کہ عمران خان کو درباریوں کی نہیں،جگانے والوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی دور میں کروڑپتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہا ہوں، ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہوگا، ترکی میں بھی کچھ شواہد ملے ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہےکہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔