کھیل
Time 12 جنوری ، 2022

27 سالہ ترک فٹبالرکار حادثے میں ہلاک ہو گئے

ترک فٹبالراحمد چالک 27 سال کی عمر میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ —فوٹو: فائل
ترک فٹبالراحمد چالک 27 سال کی عمر میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ —فوٹو: فائل 

ترک فٹبالراحمد چالک27 سال کی عمر میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

ترک ویب سائٹ اسپور ایرینا کے مطابق احمد کی کار کو حادثہ منگل کے روز دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک موٹر وے پر پیش آیا ۔

رپورٹس کے مطابق احمد کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، کار میں وہ اکیلے ہی سوار تھے۔

احمد چالک کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ترک فٹبالر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ فوٹو: اسپو ارینا
احمد چالک کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ترک فٹبالر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ فوٹو: اسپو ارینا

رپورٹس کے مطابق وہ اپنی شادی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹریننگ سے ایک دن کی چھٹی لیکر گھر جارہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

واضح رہے کہ احمد چالک 2015 سے 2017 کے درمیان ترکی کے لیے 8 بار کھیلے ،اس کے علاوہ  مختلف  فٹبال کلبز کی بھی نمائندگی کرچکے تھے۔

 ترک فٹبال ایسوسی ایشن نے  ایک بیان میں احمد کی موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں :