Time 12 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی کی موبائل مارکیٹ میں اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کی موبائل مارکیٹ میں 10 جنوری کو اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی۔

پولیس کے مطابق چار ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دکان کے عملےکو یرغمال بنایا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واردات میں ملزمان نے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی، ملزمان نے میز کی دراز سے 46 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی اٹھائی اور ڈاکوؤں نے ٹیبل پر موجود 77 لاکھ روپے سے زائد کے کراس چیک بھی اٹھائے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے ملازمین سے موبائل فون بھی چھین کر لےگئے۔

صدر موبائل مارکیٹ میں نجی کمپنی میں ڈکیتی کا مقدمہ کمپنی کے سیلز منیجر کی مدعیت میں گزشتہ روز پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔

مزید خبریں :