’میک اپ کم کیا کرو‘، ایمن خان کے مشورے پر جنت مرزا کا رد عمل

جنت مرزا نے حال ہی میں پوسٹ کی گئی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے ایمن خان کے مشورے پر انہیں جواب دیا: فوٹو فائل
جنت مرزا نے حال ہی میں پوسٹ کی گئی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے ایمن خان کے مشورے پر انہیں جواب دیا: فوٹو فائل 

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے  اداکارہ ایمن خان  کی جانب سے دیے گئے مشورے پر رد عمل کا اظہار کیا۔

ایمن خان  حال ہی  میں  ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے ڈیجیٹل شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران وجاہت کی جانب سے  پوچھے گئے سوال پر  انہوں  نے  جنت مرزا کو مشورہ دیا تھا۔

وجاہت  نے ایمن سے جنت مرزا کے لیے کسی نصیحت کا کہا تھا جس پر ایمن نے ٹک ٹاک اسٹار کو میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایمن خان کے بیان پر جنت مرزا نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں لِپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ’کسی کے گھر کا مسئلہ ہے آپ کو کیا حق ہے کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا، کس نے آپ کو یہ حق دیا کہ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرو‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری کی جانب سے بھی جنت مرزا کو تنقیدکا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :