Geo News
Geo News

Time 12 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں غیرت کے نام پر شوہر کی گھر میں فائرنگ، اہلیہ سمیت 2 افراد قتل

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بن قاسم ٹاؤن کے ایک گھر میں پیش آیا۔  پولیس نے بتایاکہ ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ فائرنگ مقتولہ کے شوہر اوراس کے بھائی نے کی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔