Time 12 جنوری ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ملکی سلامتی پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے دورے کے دوران موجود تھے۔

ترجمان نے بتایاکہ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا اور ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :