گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 سال کی عمر میں چل بسا

ماگاوا، جسے اس کی بہادری پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا، 8 سال کی عمر میں چل بسا۔ —فوٹو: بی بی سی
ماگاوا'، جسے اس کی بہادری پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا، 8 سال کی عمر میں چل بسا۔ —فوٹو: بی بی سی 

 بارودی سرنگیں سونگھ کر خطرے سے بچانے  والا مشہورگولڈ میڈلسٹ افریقی چوہا  'ماگاوا' 8 سال کی عمر میں چل بسا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق5 سالہ کیرئیر میں ماگاوا  نے کمبوڈیا میں 100 سے زیادہ بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکا خیز مواد سونگھا۔

ماگاوا سب سے کامیاب چوہا تھا جسے بیلجیئم کے ایک خیراتی ادارے اپوپو نے تربیت دی تھی تاکہ انسانوں کو بارودی سرنگوں کے بارے میں آگاہ کرکے انہیں محفوظ طریقے سے ہٹایا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد کے اندر کیمیائی کمپاؤنڈ کا پتہ لگانے کے لیے تربیت یافتہ، ماگاوا نے ایک لاکھ 41 ہزارمربع میٹر سے بھی زیادہ زمین کوچیک کیا۔

اس کا وزن 1.2کلوگرام تھا جبکہ وہ 70cm لمبا تھا —فوٹو: رائٹرز
اس کا وزن 1.2کلوگرام تھا جبکہ وہ 70cm لمبا تھا —فوٹو: رائٹرز

اس کے علاوہ اس کا وزن 1.2کلوگرام  تھا جبکہ وہ 70cm لمبا تھا، اگرچہ وہ چوہوں کی بہت سی دوسری نسلوں سے کہیں زیادہ بڑا تھا لیکن ماگاوا ابھی بھی اتنا چھوٹا اور اتنا ہلکا تھا کہ اگر وہ بارودی سرنگوں کے اوپر سے چلتا تو  وہ پھٹتی نہیں تھیں۔

دوسری جانب خیراتی ادارے اپوپو نے ایک بیان میں کہا کہ ماگاوا کی گزشتہ ہفتے کے آخر میں موت ہوئی، وہ بلکل صحت مند تھا لیکن آخر کے دنوں میں بہت سست ہوگیا تھا اور کھانے میں بلکل دلچسپی ظاہر نہیں کرتا تھا۔

اپوپو کے مطابق ماگاوا صرف 20 منٹ میں ٹینس کورٹ کے سائز کے میدان کی مکمل  تلاشی کی صلاحیت رکھتا تھا جبکہ یہی کام کرنے میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ ایک انسان کو ایک سے چار دن لگتے۔ 

واضح رہے کہ 2020 میں مگاوا کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا جبکہ وہ  چیریٹی PDSAکی 77 سالہ تاریخ میں وہ پہلا چوہا تھا جسے تمغہ دیا گیا۔

یاد رہے کہ ماگاوا چوہا گزشتہ جون میں  عمر بڑھنے کی وجہ سے سست ہونےکے باعث  ریٹائر ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :