پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

کراچی میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی، مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل

کراچی میں جمالی پل کے قریب پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔

 سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب پیٹرول پمپ پر 2موٹر سائیکلوں پر سوار  6 ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران ملزمان نے پمپ پر لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تو سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کرنا چاہی، ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی ہلاک کردیا اور اس کا اسلحہ بھی چھین لیا۔

ملزمان نے فائرنگ کر کے کیشیئر کو بھی زخمی کردیا، پیٹرول پمپ پر موجود کیش کو لوٹا اور با آسانی فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :