15 جنوری ، 2022
لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان مریض جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق جاں بحق مریض کے ورثاء نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جبکہ پولیس سے بھی جھڑپ ہوئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان کی موت پر نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔