Geo News
Geo News

Time 15 جنوری ، 2022
پاکستان

شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، گھنٹوں کی تاخیر

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس3گھنٹے تاخیر کا شکارہیں: ترجمان ریلوے/ فائل فوٹو
کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس3گھنٹے تاخیر کا شکارہیں: ترجمان ریلوے/ فائل فوٹو

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دھندکے باعث مسافر ٹرینیں 2 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار  ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  کراچی سے آنے والی بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار  ہے جب کہ پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے، عوام ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان کے مطابق رحمان  بابا ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور  شاہ حسین ایکسپریس  3گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس3گھنٹے تاخیر کا شکارہیں۔