دنیا
Time 15 جنوری ، 2022

زیرسمندر آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی کے بعد 4 فٹ بلند لہریں ٹونگا سے ٹکرا گئیں

آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے— فوٹو: غیرملکی میڈیا
 آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے— فوٹو: غیرملکی میڈیا

بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعے ملک ٹونگا میں زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

ٹونگا کے دارالحکومت نوکو الوفا سے 65 کلومیٹر دور شمال میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹا جس کے بعد دھماکوں کی آواز ہزاروں کلومیٹر دور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور فجی سمیت دیگر جزائر پر بھی سنی گئی۔

رپورٹس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سونامی کی بھی وارننگ جاری کی گئی۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سونامی کے بعد دارالحکومت نوکو الوفا کے ساحل سے4 فٹ اونچی لہریں ٹکرانے لگی ہیں جس کے باعث پانی گھروں، گلیوں اور گاڑیوں میں داخل ہوگیا ہے۔

سمندر میں آتش فشاں پھٹنے کا منظر خلا سے بھی دیکھا گیا— فوٹو: ای پی اے
سمندر میں آتش فشاں پھٹنے کا منظر خلا سے بھی دیکھا گیا— فوٹو: ای پی اے

رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں کے رہائشی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ٹونگا کا بادشاہ محفوظ مقام پر منتقل

ٹونگا میں سونامی کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں مکانات کی دیواریں گرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔

اُدھر آسٹریلوی میڈیا نے بھی مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونامی وارننگ کے فوری بعد ملک کے بادشاہ کو سکیورٹی فورسز اور پولیس نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد 5 کلومیٹر کے علاقے میں راکھ پھیل گئی

دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر سمندر پھٹنے والے آتش فشاں سے راکھ اگلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد 5 کلومیٹر کے علاقے میں راکھ پھیلی ہوئی ہے— فوٹو: ٹونگا حکومت
آتش فشاں پھٹنے کے بعد 5 کلومیٹر کے علاقے میں راکھ پھیلی ہوئی ہے— فوٹو: ٹونگا حکومت

سمندر میں آتش فشاں پھٹنے کا منظر خلا سے بھی دیکھا گیا اور سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد 5 کلومیٹر کے علاقے میں راکھ جبکہ اس مقام سے خارج ہونے والی گیس اور بھاپ 20 کلومیٹر کے علاقے میں فضا میں رہی۔

علاوہ ازیں پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے نیوزی لینڈ، فجی، ساموا آئی لینڈز کیلئے بھی سونامی وارننگ جاری کی ہے جبکہ ٹونگا کے قریبی ملک فجی  نے بھی ساحلی علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں :