17 جنوری ، 2022
پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 30.83 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13.05 فیصد، اسلام آباد میں 10.75 فیصد اور حیدر آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.68 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.84 فیصد اور پشاور میں 7.49 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ فیصل آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.46 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.95 فیصد اور مظفر آباد میں 4.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔