17 جنوری ، 2022
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث غیر ممالک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سمیت غیر ممالک سے سعودیہ آنے والوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب آمد سے قبل قرنطینہ میں مسافر کی بکنگ لازم ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کو قرنطینہ کی بکنگ لازمی دکھانا ہوگی، قرنطینہ بکنگ کے بغیر مسافر سعودی عرب لانے پر ائیرلائن کو جرمانہ ہوگا۔
اس کے علاوہ مسافروں پر سعودی حکومت سے منظور شدہ لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کرانا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔