پاکستان
Time 18 جنوری ، 2022

کوئٹہ میں ژالہ باری، کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار جب کہ بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

 چمن اور قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے جس کے بعد صوبے بھر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

ادھر گلگت بلتستان کے اضلاع استور، دیامر اور غذر میں وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں برفباری کے باعث بند ہوگئیں اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج سے پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ 20 جنوری تک ملک کے شمالی حصے میں بارشوں کا سلسلہ چلے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22جنوری سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :