بالی وڈ اداکار کی شادی کے 18 سال بعد طلاق ہوگئی

دونوں نے اپنے بیان میں علیحدگی کا اعلان کیا__فوٹو فائل
دونوں نے اپنے بیان میں علیحدگی کا اعلان کیا__فوٹو فائل

بالی وڈ اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانتھ نے شادی کے 18 سال کے طویل دورانیے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلیں۔

ایشوریا اور دھنوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں دونوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا۔

دونوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے زندگی کے 18 برس دوست، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر گزارے جس میں ہم نے کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن اب یہ سفر اختتام پذیر ہورہا ہے۔

دھنوش اور ایشوریا کی شادی سن 2004 میں ہوئی تھی__فوٹو فائل
دھنوش اور ایشوریا کی شادی سن 2004 میں ہوئی تھی__فوٹو فائل

بیان میں انہوں نے لکھا کہ آج ہم ایک دوسرے سے علیحدہ ہورہے ہیں، برائے مہربانی اس فیصلے کا احترام کیا جائے اور  ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ دھنوش اور ایشوریا کی شادی سن 2004 میں ہوئی تھی اور جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔

تامل اداکار دھنوش نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم 'رانجھنا' سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ سونم کپور تھیں۔

دھنوش کی حال ہی میں ایک اور فلم 'اترنگی رے' ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سارہ علی خان اور بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں :