18 جنوری ، 2022
بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے ایک مرتبہ پھر اپنی فلموں کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔
جان ابراہم اپنی فلموں 'ستیہ میوا جیاتے 2'اور 'بٹلہ ہاؤس 'کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں۔
اداکار نے فلمساز آدتیہ چوپڑا کی فلم 'پٹھان 'کے لیے 20 کروڑ روپے لیے تھے اور ایک ماہ بعد ہی انہوں نے 'ایک ولن ریٹرنز' سائن کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جان نے اس کے لیے پروڈیوسرزسے 21 کروڑ روپے بطور فیس وصول کیے ہیں۔
جان نے گزشتہ تین سالوں میں اپنی فیس 3 گنا کر دی ہے۔
خیال رہے کہ جان ابراہم نے بالی وڈ میں فلم 'جسم' سے ڈیبیو کیا تھا جو کہ 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم میں جان کے ہمراہ اداکارہ بپاشا باسو دکھائی دی تھیں۔