پاکستان
Time 18 جنوری ، 2022

فون پر دھوکے سے جج کے اکاؤنٹ سےرقم نکالنے والے 3ملزمان گرفتار

ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نے لودھراں اور وہاڑی میں کارروائی کرکے فراڈ سے ایک جج کا اکاؤنٹ لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کے مطابق ملزمان نے بینک کا نمائندہ بن کر گوجرانوالا میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج کو ٹیلی فون کیا اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے کر 5 لاکھ روپے نکالے تھے۔ 

ایڈیشنل سیشن جج کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کر لیا جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں شامل ملزم عباس گروہ کا سرغنہ ہے جو فراڈ کی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے، ملزم اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرتا تھا۔

مزید خبریں :